درخواست ضمانت مسترد نیب کی ٹیم سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کو گرفتار کرنے گھر پہنچ گئی

Spread the love

سراج درانی کو گرفتار

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کیلئے ان

کے گھر پر چھاپہ مارا۔سندھ ہائیکورٹ سے درخوا ست ضمانت مسترد ہونے کے بعد آغا سراج درانی

کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی، جہاں پر گزشتہ دو گھنٹے گزر جانے کے باو

جو د نیب کی ٹیم آغا سراج درانی کو گرفتار نہ کر سکی، جس کے بعد نیب ٹیم نے اضافی ٹیم طلب

کرلی ہے۔دوسری طرف آغا سراج کے حامیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اْدھر آغا سراج کے عزیز

آغا اسد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گھر میں فیملی موجود ہے، چادر اور چار دیواری کا

تقدس پامال کرنے دینگے،نہ نیب کی ٹیم کو گھر میں جانے کی اجازت دینگے۔اس سے قبل سندھ

ہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی درخواست

ضمانت مسترد کر دی۔جسٹس ندیم اختر اور جسٹس اقبال کلہوڑو نے گذشتہ ہفتے فیصلہ محفوظ کیا

تھاجو گزشتہ روز جاری کیا، سپیکر سندھ اسمبلی پر ایک ارب سے زائد غیر قانونی آمدن سے اثاثے

بنانے کا الزام ہے۔ ملزمان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ سندھ ہائیکورٹ آغا

سراج درانی اور دیگر کی ضمانت منظور کر چکی تھی۔نیب نے ہائیکو رٹ کے فیصلے کو سپریم

کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ضمانتوں پر دوبارہ دلائل سننے کیلئے معاملہ واپس

ہائیکورٹ بجھوایا تھا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ضمانت پر فیصلے کیلئے دو ججز پر خصوصی

بینچ تشکیل دیا تھا۔

سراج درانی

سراج درانی کو گرفتار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( <a href=”https://jtnonline.com/category/%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%b9%d9%86%d9%88%d8%a7%d9%86/astrology-%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%da%86%d8%a7%d9%84/” rel=”noopener” target=”_blank”>جتن آن لائن کُنڈلی</a> )

<a href=”https://twitter.com/jtnonline1″ rel=”noopener” target=”_blank”><strong>قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</strong></a>

Leave a Reply