Siraj-ul-Haq and Gulbadin-Hekmatyar

افغانستان میں عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کا قیام ناگزیر، سراج الحق، گلبدین حکمتیار

Spread the love

لاہور( جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) سراج الحق گلبدین حکمتیار

امیرجماعت اسلامی سراج الحق اور حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ انجینئر

گلبدین حکمتیار نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ افغانستان میں افغان عوام کی حقیقی

نمائندہ حکومت کا قیام وقت کی ضرورت ہے، عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیرنو

کیلئے مارشل پلان کی طرز پر امدادی پیکیج کا اعلان کریں، افغانستان میں امن نا

صرف خطہ بلکہ یورپ، امریکہ اور چین سمیت سب کی ضرورت ہے لہٰذا سبھی

طاقتوں کو اس کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی۔

=–= یہ بھی پڑھیں: 12 برس سے زائد عمر کی افغان لڑکیوں پر گانے کی پابندی

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں دونوں رہنماﺅں نے بڑے ا جتماع سے

خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیرینہ مطالبہ دہرایا کہ امریکی فوج

افغانستان سے نکل جائے، ملک کی حقیقی قیادت اور عوام کو اپنے مستقبل کا

فیصلہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ سراج الحق نے تجویز دی کہ تباہ حال اور

جنگ زدہ افغانستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی اور معیشت کو سہارا دینے کیلئے

بالکل اسی طرح کے مارشل پلان کی ضرور ت ہے جو دوسری جنگ عظیم کے

خاتمے پر امریکہ نے مغربی یورپ کی بحالی کیلئے دیا تھا۔ سابق افغان وزیراعظم

انجینئر حکمت یار نے اپنے خطاب میں افغانستان میں امن کے قیام کیلئے روس اور

ترکی کی جانب سے بلائی جانیوالی کانفرنسز میں بھی حزب اسلامی کے وفد کی

شمولیت کا علان کیا اور کہا افغانستان سے 95 فیصد نیٹو افواج چلی گئی ہے اور

باقی 5 فیصد بھی جانے کیلئے تیار ہے۔

=-= افغانوں کا ماضی حال گواہ ہر غیرملکی جارح کو شکست دی، گلبدین حکمتیار

افغانیوں کا ماضی و حال گواہ ہے انہوں نے کسی بھی غیر ملکی جارح کا ڈٹ کر

مقابلہ کیا اور شکست دی۔ یہ سب کچھ افغان مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کی طاقت

سے ممکن ہو سکا۔ افغانستان نے برطانیہ کو اسوقت شکست دی جب اسکی سلطنت

مشرق میں آسٹریلیا، مغرب میں امریکہ تک پھیلی ہوئی تھی۔ افغانوں کی مزاحمت و

جذبہ جہاد کی وجہ سے سوویت یونین کا شیرازہ بکھر گیا۔ امریکہ نے افغانستان پر

حملہ کیا مگر آج وہ سپر پاور ہونے کے باوجود افغانستان سے جان چھڑانے کیلئے

تگ و دو کر رہا ہے، امریکہ افغانستان پر قبضہ کرکے وہاں اپنی مرضی کی کٹھ

پتلی حکومت قائم کرنا چاہتا تھا۔ واشنگٹن کی دونوں خواہشات ادھوری رہ گئیں۔

افغان عوام کے جذبہ حریت کی وجہ سے پہلے امریکی افواج کو شکست ہوئی اور

اب اس کی قائم کردہ حکومت کو بھی عوام قبول نہیں کر رہے۔ اسوقت تمام مسلمان

ممالک میں جنگ ہورہی ہے۔

=-= مسلمانوں کی وجہ زوال دین و جہاد سے دوری، امیر حزب اسلامی افغانستان

امت فرقہ واریت کے آسیب کی زد میں ہے۔ مغربی میڈیا کی یلغار سے نوجوانوں

کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ یہ وہ امت تھی جس نے صدیوں تک دنیا پر حکمرانی کی۔

مسلمانوں کے زوال کی وجہ دین اور جہاد سے دوری ہے۔ افغان عوام نے غربت و

افلاس کے باوجود ایمان کی دولت کو اپنی طاقت کا ذریعہ بنایا یہی وجہ ہے انہوں

نے بڑی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ وہ افغانستان کے درخشاں مستقبل

کے بارے میں پر امید ہیں۔ افغانستان میں امن ہوگا، افغان کامیاب ہونگے اوراسکا

جشن منصورہ میں منایا جائیگا۔ انہوں نے جماعت اسلامی اور اہل پاکستان کی

طرف سے افغان عوام کا ٰہمیشہ ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا دونوں ممالک

کے عوام اسلام کے عظیم رشتہ اخوت سے بندھے ہوئے ہیں جو ہمیشہ قائم رہیگا۔

=-= ملت اسلامیہ حق پر ڈٹ جائے تو کوئی سرنگوں نہیں کر سکتا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا اگر ملت اسلامیہ حق پر

استقامت سے کھڑی ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے سرنگوں نہیں کر سکتی۔

افغانستان میں امن کیلئے امریکیوں کو جانا ہو گا۔ افغانستان میں امن چین یورپ،

امریکہ اور خطے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بھارت کو بھی مشورہ دیا کہ وہ

خطے میں جنگ کے شعلے بھڑکانے اور سازشیں کرنے کی بجائے اپنے ملک

کے عوام کی غربت دور کرنے پر توجہ دے۔ انکا یقین ہے کشمیر، فلسطین آزاد

ہونگے۔

=-= جماعت اسلامی، حزب اسلامی افغانستان قیادت میں ملاقات، تبادلہ خیال

قبل ازیں سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کے قائدین نے گلبدین حکمت یار اور

ان کے ہمراہ آنیوالے مہمانوں کا منصورہ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا، ان کے

اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ دونوں جماعتوں کی قیادت نے خطہ کی سیاسی صورتحال

پر طویل مشاورت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان میں دو دہائیوں سے

جاری جنگ کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ تمام غیر ملکی طاقتیں علاقہ سے

نکل جائیں اور افغان گروپس باہمی مذاکرات کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ

کریں۔

سراج الحق گلبدین حکمتیار

=—–= قارئین =-: کاوش اچھی لگے تو شیئر، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply