سرائیکی اجرک ڈے آج جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

سرائیکی اجرک ڈے آج جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

Spread the love

ملتان(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) سرائیکی اجرک ڈے آج

سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں سرائیکی اجرک ڈے آج 6 مارچ بروز ہفتہ

جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں جہانیاں، ٹھٹھہ، صادق آباد،

رحیم شاہ، وہنی وال، خانیوال، ملتان ڈیرہ اسماعیل خان سمیت جنوبی پنجاب میں

تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

=-= یہ بھی پڑھیں : فکر جب انقلاب دیکھے گی — روشنی بے حساب دیکھے گی

گہرے نیلے اور فیروزی رنگوں سے مزین سرائیکی اجرک سرائیکی ثقافت کی

پہچان بن چکی ہے۔ سرائیکی اجرک صدیوں پہلے کا قدیمی پہناوا ہے اس کا آئیڈیا

سندھی اجرک سے لیا گیا۔ نیلا رنگ سرائیکی خطے کی اکثر عمارتوں اور مزارات

میں نظر آتا ہے اسلئے اسے روحانیت کا رنگ بھی کہا جاتا ہے- اجرک عربی

زبان کے لفظ ازرک سے لیا گیا جس کے معنی نیلے رنگ کے ہیں، اسلئے نیلے

رنگ کی سرائیکی اجرک بھی خطے کی ثقافت میں ڈھل چکی ہے اور اس کی

مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

==-== سرائیکی جھومر، اجرک اور ریت و رواج سے متعلق پروگرام

سیاسی و سماجی شخصیت مرکزی رہنما کسان اتحاد نظام اللہ خان پاندہ ایڈووکیٹ

نے بتایا سرائیکی وسیب میں کلچر کے فروغ کے لئے مختلف اوقات میں مختلف

پروگرامز ترتیب دیے جاتے ہیں، سرائیکی اجرک ڈے بھی وسیب کے کلچر کے

فروغ کیلئے انہی پروگراموں کا حصہ ہے، جس میں سرائیکی وسیب میں بسنے

والے افراد بھر پورشرکت کرتے ہیں، اس پروگرام میں کسی بھی سیاسی جماعت کا

جھنڈا نہیں ہوتا بلکہ خالصتاً سرائیکی اجرک کے فروغ کیلئے پروگرام کیے جاتے

ہیں، جن میں سرائیکی جھومر اور اجرک کے علاوہ ریت رواج پر گفتگو ہوتی

ہے۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سرائیکی اجرک ڈے آج

Leave a Reply