بُرج حمل، ثور اور جوزہ والے رہیں محتاط، سُنبلہ والوں کیلئے خوشخبری، وظیفہ

ستمبر27 تا 3اکتوبر2021ء کی جتن کُنڈلی اور رد مشکلات کا خصوصی وظیفہ

Spread the love

ستمبر27 تا 3اکتوبر

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار یاعلیُ یاعلی کا ورد کریں اور صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

آپ جس کوشش میں لگے ہوئے تھے، اس میں انشاء اللہ کامیابی کے امکان بہت

زیادہ ہیں اور غیر متوقع انداز سے رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔ روزگار میں

بہتری اور تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں اور جس مسئلے کے

حوالے سے کافی عرصے سے پریشان تھے، اس نے فوری حل ہو جانا ہے، البتہ

صحت کا خانہ کمزور ہے، پرہیز کرنے کیساتھ روحانی علاج پر توجہ دیں۔

=—–= بُرج ثور =—–=

وارثت کے امور میں بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے، جو لوگ عرصہ دراز سے

اپنے حق کے لئے لڑ رہے تھے، انشاءاللہ اب ان کی کامیابی بے حد قریب ہے

اور بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو گی۔ خود بخود کسی حوالے سے آپ کو اہم

پیشکش بھی ہو سکتی ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کے لئے یہ ہفتہ بہت عرصے کے

بعد خوشخبری لا رہا ہے۔ جو بیروزگار تھے، انشاءاللہ روزگار پر لگ جائینگے۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

خاندانی معاملات میں آپ کا کردار اب دکھائی نہ دے تو بہتر ہے، اگر آپ نے ایسا

کیا تو کوئی بات آپ سے برداشت نہیں ہو گی۔ اسوقت کسی بڑے جھگڑے کا

خطرہ بھی رہیگا، اسلئے خود کو دور رکھیں۔ اس ہفتے سفر کے متعلق اچھی

خبریں ہیں اور کسی نئے کام کی ابتداء کے پروگرام بھی بن سکتے ہیں۔ بیماری

سے نجات اور بدنظری جیسے معاملات سے بھی انشاء اللہ نجات ملے گی۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

آپ کو بڑے عرصے کے بعد ایک اچھا موقع مل رہا ہے جس سے آپ اپنی قسمت

بدل سکتے ہیں، لیکن اچھا فیصلہ اور بہتر حکمت عملی اپنانا لازمی ہو گا۔ یاد

رکھیں کہ اب ماضی کی غلطیاں نہیں کرنی، ایسا ہوا تو پھر آگے بڑھنے میں

پریشانی ہو گی۔ روزگار کے حوالے سے شاندار دنوں کی ابتداء اور بیروزگار

افراد کیلئے خوشخبری ہے۔ موجودہ رہائش میں تبدیلی کا اشارہ بھی مل رہا ہے۔

=—–= بُرج اسد =—–=

آپ جس بندش وغیرہ میں عرصہ سے جکڑے ہوئے تھے، انشاءاللہ اب اس سے

نجات مل جائے گی۔ بحکم اللہ زحل زائچے سے نکل جائے گا اور مشتری جو تمام

ستاروں کا بادشاہ ہے، وہ زائچے میں آ جائے گا، اس سے انشاء اللہ عزت، دولت،

شہرت جیسے معاملات میں شاندار بہتری ملتی ہے، مگر نیت کا صاف ہونا

لازمی ہو گا، حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر خود کو ٹھیک رکھیں۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

آپ کسی بدنظری کا شکار لگتے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے کاموں میں

رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ آپ سورة القلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود

پر پھونک لیا کریں، تمام معاملات ٹھیک ہو جائیں گے جو تنگ کر رہے تھے اور

دشمن بھی خود بخود بھاگ جائیں گے۔ آپ کی ایک پرانی خواہش بھی پوری ہو

سکتی ہے اور ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا۔

=—–= بُرج میزان =—–=

آپ کسی بھی غیر ضروری کام اور غیر اشخاص کے معاملات سے دور رہیں،

اس سے آپ کی زندگی پر اثر پڑ سکتا ہے۔ آپ صرف اپنے کام اور روزگار پر

توجہ دیں، انشاء اللہ اس میں بہتری کا امکان ہے۔ عرصہ دراز سے مشکلات اور

نقصانات میں گھیرے ہوئے لوگ، اب اس کا ازالہ ملتا بھی دیکھ سکیں گے۔ جو

لوگ رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار تھے، وہ بھی اب اس سے نکل جائیں گے۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

ایک اہم ضرورت بحکم اللہ پوری ہو گی، اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی

اہم فیصلہ ہو سکتا ہے اور جس طرف سے مسلسل مخالفت ہو رہی تھی، وہ بھی

ختم ہو جائے گی، جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں

وہ بسم اللہ کریں، انشاء اللہ کامیابی ملے گی۔ یہ ہفتہ بلاک رقم بھی واپس دلانے

کی خبر دیگا، نوکری کرنیوالوں کی ترقی کے بارے میں بھی اچھی خبرملے گی۔

=—–= بُرج قوس =—–=

لالچ کو اپنے قریب مت آنے دیں اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے شارٹ

کٹ راستہ اختیار مت کریں، جو نصیب میں ہو گا، انشاء اللہ وہ آپ تک پہنچ کر

رہے گا، خاص طور پر مالی معاملات بہتر ہو سکیں گے۔ بہن بھائیوں کیساتھ

رشتے یا وارثت وغیرہ کے حوالے سے کوئی مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے، اس

سلسلے میں فی الحال آپ خاموشی ہی اختیار کریں تو بہتر ہے۔

=—–= بُرج جدی =—–=

آپ کے لئے یہ ہفتہ کئی حوالوں سے خوشیوں کا پیغام لے کر آ رہا ہے۔ آپ پر اب

کسی قسم کا کوئی اثر ہے، نہ بندش، بالکل آزاد ہیں، بسم اللہ کر کے اپنے مقاصد

کی جانب قدم اٹھائیں، انشاء اللہ کامیابی ملے گی۔ جو لوگ کاروبار کر رہے ہیں وہ

مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور جن کو سرمایہ حاصل کرنا ہے وہ ان کو

مل جائے گا۔ ایک من پسند کام برسوں بعد ہونے جا رہا ہے۔

=—–= بُرج دلو =—–=

وہ راستہ کھل سکتا ہے جو سالوں پہلے بند ہو چکا تھا اور وہ لوگ بھی دوبارہ

زندگی میں آ سکتے ہیں جو ساتھ چھوڑ چکے تھے۔ یاد رکھیں کہ وقت سدا ایک

سا نہیں رہتا، اب صورتحال بڑے خوبصورت انداز میں آپ کے حق میں ہو رہی

ہے۔ آپ کو اللہ کا نام لے کر اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، جس میں مالی

معاملات کو خاص توجہ دینا بہت ضروری ہے۔

=—–= بُرج حوت =—–=

آپ روزانہ کے حساب سے صدقے کا عمل شروع کریں۔ زائچہ بتا رہا ہے کہ

ستارہ رجعت میں ہے، جب ایسا ہو تو سارے معاملات الٹے چلنا شروع ہو جاتے

ہیں۔ صدقہ پریشانی اور مشکل سے انشاء اللہ محفوظ رکھے گا اور جو لوگ

نوکری کی تلاش میں ہیں، ان کا مسئلہ حل ہو گا، نماز کی پابندی کریں۔ ” یا کریمُ

یا سلامُ یا مومنُ یا اللہُ “، ایک دن میں 500 بار پڑھیں، بہت فائدہ ہو گا۔

ستمبر27 تا 3اکتوبر ، ستمبر27 تا 3اکتوبر ، ستمبر27 تا 3اکتوبر

ستمبر27 تا 3اکتوبر ، ستمبر27 تا 3اکتوبر ، ستمبر27 تا 3اکتوبر

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply