سی پیک پر بیان بےبنیاد، امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت ترک کردے، چین 0

ستر کروڑ عوام کو غربت سے نکالنابڑا کارنامہ ہے،چینی صدر

Spread the love

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دنیا کی

کوئی بھی طاقت چین کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتی اور نہ ہی چینی عوام اور

چینی قوم کی ترقی کو روک سکتی ہے،دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ’’آگے بڑھنے‘‘

سے نہیں روک سکتی، نیا چین ایک غریب ملک سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت،

اور معاشی نمو کا انجن بن گیا ہے، ستر کروڑ سے زائد عوام کو غربت سے نکالنا

دنیا میں غربت کے خاتمے کے عمل میں بڑا کارنامہ ہے، چین کا ماضی انسانی

تاریخ میں محفوظ ہوگیا ، چین کا مستقبل ضرور زیادہ بہتر اور روشن ہو گا،چین

پرامن ترقی کے راستے پر گامزن اور کھلے پن کی حکمت عملی پر قائم

رہیگا،چین دنیا کے مختلف ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم

نصیب معاشرے کی تعمیر جاری رکھے گا۔ منگل کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے

مطابق عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی ستر ویں سالگرہ منانے کی تقریب عظیم

الشان فوجی پریڈ اور عوامی پریڈ بیجنگ کے تھین آن من اسکوائر میں منعقد ہوئی۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، صدر مملکت ، اور

مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے تقریب سے اہم خطاب کیا اور

فوجی پریڈ کا معائنہ کیا ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے 70سالوں میں ،

چینی عوام نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور سخت محنت کی ہے ،

اور بڑی کا میابیاں حاصل کی ہیں جس کو پوری دنیا بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی

ہے۔ آج سوشلسٹ چین دنیا کے مشرق میں کھڑا ہے ۔کوئی طاقت چین کی حیثیت کو

تبدیل نہیں کرسکتی اور چینی عوام اور چینی قوم کی ترقی کو نہیں روک سکتی ۔

انہوں نے کہا پچھلے 70سالوں میں ، چینی کمیونسٹ پارٹی نے تمام نسلی گروہوں

کے لوگوں کو متحد کرکے ان کی قیادت کرتے ہوئے ایک “چینی معجزہ” پیدا کیا

ہے جس نے پوری دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ انہوں نے کہا چین دنیا کے

مختلف ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے

کی تعمیر جاری رکھے گا۔ چینی صدر نے کہا چین کو ترقیاتی عمل میں “پرامن

وحدت اور ایک ملک دو نظام” کی پالیسی پر گامزن رہنا چاہیئے۔ ہانگ کانگ اور

مکائو کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے ۔آبنائے

تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات اور پرامن ترقی کو آگے بڑھانا چاہئے۔

Leave a Reply