سب کچھ کھل گیا،پبلک ٹرانسپورٹ،میٹرو بسیں چل پڑیں ،ریسورنٹس، تھیٹرز،سینما ، 10اگست سے کھلیں گے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سب کچھ کھل گیا

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز ) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد

عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے، ٹورازم،

ریسٹورنٹس، ہوٹلز، جمز، تھیٹر، سینما ہالز، شاپنگ مالز، بیوٹی پارلر اور شادی

ہالز سمیت دیگر شعبے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اسلام آباد میں کورونا وائرس

کی صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں ان

کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی

وزیر نے بتایا کہ اجلاس میں 8 اگست سے سیاحتی علاقوں کے ہوٹلز کھول دیئے

جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ 10 اگست سے جمز، تھیٹرز اور سینما ہالز کو بھی

کھول دیا جائے گا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس اور کیفے ٹیریاز کیلئے ایس

او پیز جاری کیے جائیں گے جبکہ کبڈی، کشتی اور رگبی ک کے سوا دیگر

سپورٹس کی اجازت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری

اور مارکیٹیں ہفتے کو بند رکھنے کی پابندی ختم کی جا رہی ہے۔ تاجر پرانے

طریقہ کار کے مطابق دکانیں کھول سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 15 ستمبر سے

شادی ہالز کھولے جا سکتے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ ، میٹرو بسوںکو بھی کھولا جا

رہا ہے۔ میٹرو بسوں میں کھڑے ہو کر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایکسپو ہالز اور

بیوٹی پارلرز 10 اگست سے کھولے جا رہے ہیں جبکہ مزارات کو بھی کھولا جا

رہا ہے۔ تاہم صوبائی انتظامیہ سے عرس کی اجازت لینا ہوگی۔تاہم وفاقی وزیر اسد

عمر نے عوام کو معاملات زندگی بحال کرنے کی خوشخبری دینے کیساتھ ساتھ یہ

تنبیہ بھی کی کہ جن ممالک میں کورونا ختم ہوا، وہاں دوبارہ کیسز سامنے آئے،

خطرہ ابھی ٹلا نہیں، احتیاط لازمی کرنا ہوگی۔۔ادھر کورونا وائرس کے سبب ہونے

والے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے پی ایچ اے نے تمام پارکس کو دوبارہ

کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شہر کے تمام پارکس صبح 6 بجے سے رات 8 بجے

تک کھلے رہیں گے۔ڈی جی پی ایچ اے کے احکامات پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا

گیا ہے۔دریں اثنا وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت

این سی او سی کے اجلاس میں وبائی امراض میں اضافے کو روکنے کے حوالے

سے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا

کہ ملک میں کورونا وائرس پھیلنے میں واضح طور پر کمی واقع ہوئی ہے تاہم

مہلک بیماری پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی، امراض میں اضافہ روکنے کے

حوالے سے عوامی بیداری مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فاقی حکومت کی

ہدایت پر اندرون ملک پروازوں کا آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول

ایویشن اتھارٹی نے نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے تحت خصوصی طیاروں کو

بھی تمام ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے کی اجازت ہو گی۔نوٹیفکیش کے مطابق تمام

خصوصی اور شیڈول پروازوں کو حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا لازم ہو

گا۔ملک بھر میں فلائٹ آپریشن بحال کر دئیے گئے ہیں البتہ تربت، پنجگور دالبدین،

ژوب، پسنی، موہن جودڑو، نواب شاہ اور بہاولپور ایئر پورٹ تاحال بند رہیں گے۔

حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ایئرلائنز آپریشن مکمل بحال کردیا ہے،

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، ٹرین اور فضائی سفر

کو مکمل طور پرکھول دیا گیا ہے، 30 ستمبر تک ٹرینوں اور ہوائی سفر کیلئے

ایس اوپیز برقرار رہیں گے۔جبکہ یکم اکتوبر سے جہاز میں لوگ نارمل انداز میں

سفر کرسکیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھولا جارہا ہے، میٹرو بسوں میں

کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرینیں اور

ایئرلائنز کا آپریشن مکمل بحال کردیا ہے۔

بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب، بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سب کچھ کھل گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply