تھانہ ایکسائز ابیٹ آباد کے سب انسپکٹر نسیم خان

جینٹری تعاون نہیں بحث کرتی ہے، ایکسائز سب انسپکٹر نسیم خان

Spread the love

ابیٹ آباد ( انٹرویو و عکاسی:– جتن رپورٹر سردار یاسر احمد)
Journalist Sardar Yaser Ahmad

تھانہ ایکسائز ابیٹ آباد کے سب انسپکٹر نسیم خان کیساتھ انسداد منشیات مہم کے

حوالے سے ایک نشست کے دوران جب ڈیوٹی کے دوران مزاحمت کے حوالے

سے سوال پوچھا گیا، تو انہوں نے بتایا ہرحال میں قانون کی بالادستی قائم رکھنا

کسی بھی فورس کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے، اور قانون سب کے لئے برابر ہوتا ہے

کبھی بھی ایسا نہیں ہو سکتا کہ غریب یا عام شہری کے لئے ایک قانون، اور ہائی

جنٹری کے لئے دوسرا قانون ذہن میں رکھ کر ڈیوٹی سر انجام دی جائے، لیکن یہ

بات ہائی جنٹری کی سمجھ میں نہیں آتی-

یہ بھی پڑھیں: محافظ بنے لٹیرے، تھانہ فقیرآباد کے اہلکار کے پی پولیس پر دھبہ

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی کے دوران جب کسی بڑی گاڑی والے کو رکنے کا

اشارہ کرتے ہیں تو وہ غصے سے آگ بگولا ہو کر فورس کیساتھ تعاون کی بجائے

بحث شروع کر دیتے ہیں اور بعض اوقات بدتمیزی یا تنزلی کرا دینے کی بھی

دھمکی دینے سے گریز نہیں کرتے، ایکسائز آفیسر نسیم خان نے اس حوالے سے

مزید کہا کہ عوام بالخصوص ہائی جنٹری فورس کیساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ

مل جل کر منشیات سے پاک معاشرے کی بنیاد قائم کی جا سکے۔

=-،-= جدید دور کے جدید نشے مگر انتہائی خطرناک

دوران نشست ایکسائز انٹی نارکوٹکس فورس سے معلوم ہوا کہ عرصہ دراز سے

سمگل ہونے والی منشیات چرس کا زمانہ ہوا پرانا، اب نئی اور انسانی جانوں کے

لئے انتہائی خطرناک ڈرگس کی سمگلنگ اور استعمال کا رحجان بڑھ چکا ہے ان

میں انتہائی خطرناک منشیات جسے دس ویلر کہا جاتا ہے اس کے علاوہ آئس

کرسٹل میتھ اور ایچ ٹی سی پلس جو کہ ڈانسنگ کے لئے استعمال کی جاتی ہیں

شامل ہیں۔

سب انسپکٹر نسیم خان ، سب انسپکٹر نسیم خان

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply