سبی دستی بم حملہ

بلوچستان، سبی میں دستی بم حملہ، 16 افراد زخمی ہوگئے

Spread the love

سبی دستی بم حملہ

سبی (جے ٹی این آن لائن نیوز) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے لونی روڈ پر

ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے

مطابق سبی کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) وزیر خان مری نے بتایا کہ موٹر

سائیکل پر سوار شر پسند لونی چوک پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے

نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے۔دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو اور قانون نافذ

کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے

سبی کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے زخمیوں

میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔دستی بم حملہ یوم

یکجہتی کشمیر ریلی گزرنے کے تھوڑی دیر بعد ہوا۔دھماکے کے بعد علاقے میں

خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے

جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش کا آغاز کردیا۔

دستی بم حملہ یوم یکجہتی کشمیر ریلی گزرنے کے تھوڑی دیر بعد ہوا۔دھماکے

کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے

والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش

کا آغاز کردیا۔

سبی دستی بم حملہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply