سبز ہلالی پرچم میں لپٹے3 کشمیری شہید آزادی ، پاکستان کے حق میں نعروں کی گونج میں سپرد خاک

Spread the love

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں بدھ کے روز شہید ہونےوالے3 نوجوانوں کو سپرد خاک کردیا گیا،سوموار سے بدھ تک بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد9ہوگئی۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق ضلع بارہ مولہ کے علاقے بینر میں شہید تین نوجوانوں صہیب فاروق آخون، محسن مشتاق بٹ اور ناصر احمد درزی کو گزشتہ روزخانپورہ اور اولڈ ٹاﺅن بارہمولہ کے اپنے آبائی علاقوں میں آزادی اور پاکستان کے حق میں نعروںکی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔ لوگوں نے اس موقع پر پاکستانی جھنڈے بھی لہرائے۔ قابض انتظامیہ نے لوگوں کو شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے علاقے میں سخت پابندیاں نافذ کر رکھی تھیں۔ بھارتی فورسز نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے علاوہ اولڈ ٹاﺅن بارہمولہ کو باقی قصبے سے ملانےوالے دریائے جہلم پر بنے پلوں کو بھی سیل کر دیاتھا تاہم لوگ پابندیوں اور رکاوٹوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جنازہ گاہ پہنچے ۔ شہید نوجوانوں کے جسد خاکی جلوس کی صورت میں جنازہ گاہ پہنچائے گئے ۔ دریں اثنا بھارتی فورسز نے بارہمولہ میں صحافیوں کو شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ کی کوریج نہیں کرنے دی اور انہیں خانپور کی طرف جانےوالے پل کے پاس روک کر انہیں آگے نہیں جانے دیا۔دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہی۔

Leave a Reply