شہباز گل کا سبزی فروش کو گرفتار کرانےوالے مجسٹریٹ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

Spread the love

سبزی فروش کو گرفتار

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط

شہباز گل نے سستی سبزی فروخت کرنے پر سبزی فروش کو گرفتار کرانے والے مجسٹریٹ کے

خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ

سے سستی سبزی فروخت کرنےوالے سبزی فروش پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرنے کا

واقعہ مضحکہ خیز ہے۔ شہباز گل نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور پنجاب پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا

کہ لاہور انتظامیہ اس مجسٹریٹ کےخلاف فوری کارروائی کرے۔گزشتہ روز لاہور کی رائیونڈ

پولیس نے سستی سبزی فروخت کرنے پر دکان دار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی

کاٹ دی ہے۔ سبزی سستی فروخت کرنے پر درج ہونےوالی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سبزی

فروش وقاص محمد رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا ۔

جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

گیا۔خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply