ساہیوال واقعہ ،ذیشان کاموبائل فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا

Spread the love

ساہیوال میں کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کاموبائل فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ، جے آئی ٹی کی ٹیم نے بھی ایک بار پھر جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کا موبائل فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے اور موصول ہونے والے شواہد کو جے آئی ٹی کی تفصیلی رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی ٹیم نے معلومات کے حصول کیلئے ایک بار پھر جائے وقوعہ کا تفصیلی دورہ کر کے اہم نکات تحریر کئے ہیں۔

Leave a Reply