ساہیوال واقعہ، فائرنگ میں پہل نہیں کی، ملزم سی ٹی ڈی اہلکار

Spread the love

ساہیوال واقعے میں گرفتار سی ٹی ڈی اہلکار دورانِ تفتیش گاڑی پر فائرنگ سے مکرگئے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سی ٹی ڈی کے گرفتار اہلکاروں صفدر، رمضان، سیف اللہ اور حسنین سے تفتیش کی اور سوال کیا کہ گاڑی پر فائرنگ کس نے کی؟ جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے پہلے فائرنگ سے انکار کردیا پھر جے آئی ٹی نے ملزموں سے پوچھا کار میں سوار افراد کیسے ہلاک ہوئے؟

ملزموں نے بتایا موٹرسائیکل سوار ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے،جے آئی ٹی نے ملزموں سے سوال کیا گولی چلانے کا حکم کس نے دیا تھا؟ اس پر بھی ملزموں نے فائرنگ میں پہل کرنے سے انکار کیا اور کہا ہمیں کسی نے حکم نہیں دیا، صرف جوابی فائرنگ کی تھی۔

Leave a Reply