سانگلاہل میں ” جن ” آ گیا، شہر کا سکون برباد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سانگلاہل میں جن

ننکانہ صاحب( جے ٹی این آن لائن نیوز) سانگلہ ہل شہر میں دن کے ایک بجے

مین چوک کے قریب ایک اور پرسرار واقعہ رونما 15 سالہ بچی کے سر سے

بال کاٹ لیے گئے دیکھا جائے اکثر واقعات دن 12 اور ایک بجے کے درمیان

واقع ہوتے ہیں آخر یہ کون شخص ہے جو سانگلاہل شہر کا سکون تباہ وبرباد

کررہا ہے اور پکڑا کیوں نہیں جاتا. شہری جاننے کیلئے بےچین۔ سانگلہ

ہل محلہ احمد آباد میں عورتوں کے کپڑے اور بال کاٹنے کا معاملہ اب پورے شہر

میں پھیل گیا. پورے شہر میں جن کی دہشت عروج پر پہنچ گئی ہے اور ایک جن

سانگلاہل محلہ احمدآباد آ کر خواتین کے مخصوص حصوں سے قینچی یا چھری

سے کپڑے کاٹتا ہےاور پیچھا کرنے پر غائب ہو جاتا ہے. شہری ذہنی طور پر

مفلوج سانگلاہل محلہ احمدآباد میں جاری ” جن جن ” کا شوشہ جس نے سانگلاہل

کی شہریوں خصوصاً محلہ احمدآباد کے رہایشیوں میں خوف وہراس پھیلایا ہوا ہے

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

لوگ رات دن جاگ رہے ہیں فیملیز میں دہشت پھیلی ہوئی ہے مفلسی کے اس دور

میں جہاں کاروبار پہلے ہی کرونا سے متاثر ہیں سانگلاہل میں کاروباری

سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں سانگلاہل کے علما کرام,

بیوروکریٹس,جرنلسٹس, اساتذہ کرام, تاجران,عوامی نمائندے اور تمام پڑھے لکھے

طبقے آگے آ کر اپنا رول ادا کریں۔پیران عظام کا عوام کو مشورہ۔کوئی جِن, بھوت,

چڑیل,بدروح, چلا پْٹھا سیدھا نہیں ہے اس خوف وہراس کے ماحول میں کوئی بھی

شرپسند نقصان کر سکتا ہے چند بے توکل لوگ اس ماحول میں اپنے مفادات کیلئے

سٹوری گھڑ لیتا ہے اور سب سنی سنائی بات آگے کر دیتے ہیں جس طرح رات

والے واقع میں نشء اب نارمل شخص پر 2 بریسٹ فائر کیے گے جو کہ کسی بھی

نقصان کا پیش خیمہ ہے خدارا ہوش کے ناخن لیں, جب ہم اپنے بچوں کے ہاتھوں

میں کتابیں دیں گے انکو تعلیم دیں گے تو ایسی باتیں نہیں ہونگی اپنے قیمتی وقت

میں سے اپنے بچوں اپنی فیملی کو وقت دیں انکو ایجوکیٹ کریں۔

سانگلاہل میں جن

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply