سانحہ موٹر وے،مرکزی ملزم عابد ملہی کا برادر نسبتی،سوتیلا بیٹا گرفتار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سانحہ موٹر وے ملزم

ننکانہ ،لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز ) موٹروے زیادتی کیس کے گرفتار ملزم

شفقت کی شناخت پریڈ نہیں ہوسکی اور نہ ہی تاحال متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ

ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے زیادتی کیس میں پولیس تفتیش نقائص کا

شکار ہے اور تاحال کیس کے مرکزی ملزمان میں سے گرفتار ملزم شفقت کی

شناخت پریڈ نہیں ہوسکی اور نہ ہی تاحال متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بد اخلاقی کے مجرموں کو نامرد بنا دیا جائے، وزیر اعظم

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے

اور جوڈیشل ریمانڈ تک شناخت پریڈ کرانا لازم ہے، تاہم متاثرہ خاتون کے عدم

تعاون سے تفتیش سرد مہری کا شکار ہے۔گجر پورہ موٹر وے کیس کے مرکزی

ملزم عابد علی ملہی کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ملزم کے سالے اور سوتیلے

بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے عابد علی کی سالی

کشور بی بی کے گھر سے عابد علی کو پکڑا جس کی نشاندہی پر بیٹے اظہر کو

گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ کشور بی بی کا موقف ہے کہ عابد

علی کی گرفتاری کے لئے پولیس کے ساتھ پورا تعاون کر رہے ہیں لیکن پھر بھی

پولیس ہمیںاس شک کی بناء پر پریشان کر رہی ہے کہ ہمارا ملزم عابد علی کے

ساتھ رابطہ ہے ۔

سانحہ موٹر وے ملزم

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply