سانحہ موٹروے ،مرکزی ملزم عابد گرفت میں نہ آسکا ،اہلیہ پکڑ ی گئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سانحہ موٹروے

لاہور ( جے ٹی این آن لائن نیوز) موٹروے پر خاتون سے بداخلاقی کیس کا مرکزی

ملزم عابد اب تک قانون کی گرفت میں نہ آسکا، پولیس نے ملزم کو پکڑنے کا

ٹاسک سی ٹی ڈی کو دیدیا، جبکہ پولیس نے موٹروے پر خاتون کو بداخلاقی کا

نشانہ بنانیوالے مرکزی ملزم عابد ملہی کی اہلیہ بشریٰ کو گرفتار کر لیا ، پولیس

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالی خاتون بشریٰ کی ملزم عابد ملہی سے یہ دوسری

شادی تھی۔ ملزم عابد کی اہلیہ تحصیل تاندلیہ والا، ضلع فیصل آباد کی رہائشی ہے۔

مرکزی ملزم عابد ملہی کی خاتون بشریٰ سے ایک بیٹی ہے جبکہ سابق شوہر سے

اس کے چار بچے ہیں۔گرفتار ملزم شفقت سے جیل میں تفتیش جاری ہے، زیر

حراست ملزم وقار کے برادر نسبتی عباس اوراس کے بھائیوں سلامت اور بوٹا کو

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

رہا کر دیا گیا۔موٹروے پر خاتون سے بداخلاقی کے قبیح واقعہ کو 8 روز گزر گئے

مگر پولیس مرکزی ملزم عابد علی کو گرفتا ر نہ کرسکی۔ جدید ٹیکنالوجی اور

پھرتیاں سب بے سود رہیں، سی آئی اے پولیس سے کچھ نہ بنا تو ملزم کو پکڑنے

کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دیدیا گیا ۔ ابھی تک متاثرہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ نہ

ہوسکا، کوششیں جاری ہیں، خاتون کے بیانات قلم بند کرانے کیلئے علیحدہ ٹیم بنا

دی گئی جو را بطہ کرے گی۔ پولیس کا کہنا ہے خاتون کا بیان قانونی طور پر بہت

ضروری ہے۔دوسری طرف سانحہ مو ٹروے میں زیر حراست وقار کے برادر

نسبتی عباس اوراس کے بھائیوں سلامت اور بوٹا کو رہا کر دیا گیا۔ تینوں کو شک

کی بنا پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم وقار کی بھی جلد رہائی کا

امکان ہے، اس کی رہائی کا حمتی فیصلہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد کیا جائیگا۔

سانحہ موٹروے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply