سانحہ مشرقی پاکستان کا سبب استحصال نہیں کرپشن ،صدرعارف علوی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے نئے پاکستان کا مطلب قانون کی پاسداری ، کرپشن کا خاتمہ ہے کیونکہ کرپشن ہی ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مشرقی پاکستان استحصال کی وجہ سے نہیں کرپشن کی وجہ سے الگ ہوا۔انسداد بدعنوانی سے متعلق ایوان صدر میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انکاقائد اعظمؒ نے ہمیشہ ایمانداری سے کام کرنے کی تلقین کی، ملک سے وفاداری ہم سب کا حلف ہے، اسلامی اصو لوں پر عمل پیرا ہو کر منزل کو پایا جاسکتا ہے۔ قوم کو کرپشن کےخلاف متحد ،بدعنوانی کے مواقع ختم کرنے ہوں گے ۔ بدعنوانی پوری انسانیت پر حملہ ہے۔ میری کوشش ہے کرپشن کےخلاف متحرک رہوں۔ماضی میں ہزاروں ارب ڈالر چوری کر کے باہر بھیجے گئے،جو آج بھی دنیا کے مختلف بینکوں میں پڑے ہیں،لیکن بدقسمتی سے دو چار ارب کےلئے ہم بھیک مانگتے پھرتے ہیں،قوم کے بچے بھی دربدر ہیں، نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کےلئے پرامید ہیں۔قیادت کی بنیاد امانت اور سچائی ہے، قانون پر عمل نہ ہونے سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply