Spread the love

سانحہ سیالکوٹ کے ذمہ داروں

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک کے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے سانحہ

سیالکوٹ کی مذمت اور سری لنکن حکومت و عوام سے تعزیت کرتے ہوئے جمعہ کو یوم مذمت

منانے کا اعلان کردیا۔سری لنکن ہائی کمیشن اسلام آباد کے باہر دیگر علمائے کرام کے ہمراہ پریس

کانفرنس کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ

دیا، سیاسی جماعتوں سمیت ہر مکاتب فکر کے علما نے واقعے کی مذمت کی، ہم سری لنکن ہائی

کمیشن، حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کرتے اور ان کے غم میں برابر شریک ہیں۔انہوں نے

مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے اور حکومت سے درخواست

ہے کہ متاثرہ خاندان کو معاوضہ ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سری لنکن ہائی کمشنر سے آکر

ملاقات کرکے اپنے جذبات پہنچائے، یہ ایسا سانحہ ہے جس پر پورے ملک نے شدید ردعمل کا اظہار

کیا ہے اور سری لنکا ہمارا برادر ملک ہے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔

پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور اس ظالمانہ فعل

کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ قاری حنیف جالندھری نے کہا

کہ یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، ہم یہاں اظہار یکجہتی و ہمدردی کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

علمائے کرام 10 دسمبر بروز جمعہ کو ’یوم مذمت‘ کے طور پر منائیں گے اور تمام مساجد و امام

بارگاہوں میں اس سانحے کی مذمت کی جائے گی۔شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ

عارف واحدی نے کہا کہ پوری قوم کی نمائندگی ہم یہاں کر رہے ہیں، ہم متاثرہ خاندان اور سری لنکا

کے پاس تعزیتی پیغام کے ساتھ آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کہ ہم اس شدت پسندی کی مذمت کرتے ہیں،

یہ شدت پسندی پاکستان اور اسلام کے ساتھ دشمنی ہے۔

سانحہ سیالکوٹ کے ذمہ داروں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: