سانحہ سیالکوٹ سرشرم

سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سرشرم سے جھکا دیا، وزیراعظم

Spread the love

سانحہ سیالکوٹ سرشرم

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سیاسی اور عسکری قیادت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری

کے قتل کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی

اجازت نہیں دی جا سکتی اور ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعظم عمران خان کا

کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے پر پوری قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیں، ملزمان کو قرار واقعی

سزا یقینی بنائی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پیر کو ملک میں

امن وامان کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔ اجلا س میں ملک کی مجموعی امن وامان کی

صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیر اطلاعات فواد

چوہدری ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، مشیر ڈاکٹر معید یوسف کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار

عثمان بزدار اور اعلیٰ عسکری و سول افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے

مطابق وزیر اعظم عمران خان اور اجلاس کے شرکا کو سیالکوٹ واقعے اور ملزمان کے خلاف

کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی اور اور رپورٹ پیش کی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیالکوٹ میں

سری لنکن شہری کی ہلاکت میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر

قومی سلامتی معید یوسف نے ارکان کو قومی سلامتی پالیسی پر بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نے سیالکوٹ

واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت

کی اور کہا کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے ظالمانہ فعل

پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شرکاء نے موقف اختیار کیا کہ افراد اور ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام

کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ تمام مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں

گی۔ اجلاس میں ملک عدنان کی بہادری اور جرات کی بھی تعریف کی گئی۔ ملک عدنان نے سری

لنکن شہری کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی۔ اجلاس میں سری لنکن شہری کے اہل خانہ

سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

سانحہ سیالکوٹ سرشرم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply