سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کوجائے وقوعہ پر پھانسی دی جائے ،حمزہ شہباز

Spread the love

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یتیم بچوں کو انصاف نہیں ملے گا حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا ، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں ذمہ داروں کا تعین ہونے پر انہیں وقوعہ کی جگہ پر پھانسی دی جانی چاہیے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے دلخراش منظر میںپوری قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ کس طرح ایک شخص کو اس کی اہلیہ اور بچی سمیت بیدردی سے قتل کر دیا گیا ۔پہلے کہا گیا کہ مرنے والے اغواء کار تھے ، پھر انہیں دہشتگرد کہا گیا اور پھر انہیں معصوم قرار دیا گیا ، ان بیانات سے متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کا بھی تعین ہونا چاہیے ۔

Leave a Reply