0

سانحہ ساہیوال پر انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا،عثمان بزدار

Spread the love

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا،سب سن لیں، قانون، میرٹ اور انصاف کی فراہمی ہماری ترجیح ہے ۔انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ 72 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے اعلان پر عمل کر کے دکھایا اور جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کے تناظر میں فیصلے کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان میں قانون سے تجاوز کرنے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں اور حکومت پنجاب انصاف کے وعدے کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سب سن لیں، قانون، میرٹ اور انصاف کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اور قانون کی بالادستی عمران خان کی حکومت کا پہلے دن سے وعدہ ہے۔

Leave a Reply