0

سانحہ ساہیوال سے متاثرہ بچے ریاست کی ذمہ داری، مجرم سزا سے نہیں بچ پائینگے، وزیر اعظم

Spread the love

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ساہیوال میں ‘ مبینہ’ مقابلے کے دوران پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں کے ہاتھوں اپنے والدین اور عزیز و اقارب کے قتل کے مناظر دیکھنے والے بچوں کی ذمہ داری ریاست اٹھائے گی۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہاان بچوں کو دیکھ کر ابھی تک صدمے میں ہوں، جنہوں نے اپنے سامنے والدین کو قتل ہوتے دیکھا اور وہ صدمے کا سامنا کررہے ہیں۔ اپنے بچوں کے بارے میں ایسی صدمہ انگیز صورتحال کے تصور ہی سے وا لد ین پریشا ن ہوجائیں گے۔ ان بچوں کی تمام تر ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا لیکن قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ آتے ہی ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،

Leave a Reply