سانحہ ساہیوال جیسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں، گورنر پنجاب

Spread the love

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے سانحہ ساہیوال جیسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں اور مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔گزشتہ روزمیرپور میں لارڈ نذیر احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سانحہ ساہیوال پر دکھ ہوا، وا قعہ کو مختلف پہلو سے دیکھا جارہا ہے، ایسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں، اس کی تفتیش کرکے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، پنجاب میں 4 سال میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جس کی تعریف کرنی چاہئے۔ جے آئی ٹی بنا دی جو 72 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی ، ا س میں آئی ایس آئی ،ایم آئی اور پنجا ب پولیس کے سینئر آفیسر شامل ہیں، واقعے میں جو بھی ملوث ہے اس کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

Leave a Reply