سانحہ ساہیوال،6 سی ٹی ڈی اہلکار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Spread the love

سانحہ ساہیوال میں بڑی پیش رفت، گرفتار چھ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ عینی شاہدین اور موبائل فوٹیجز بنانے وا لے کل شہادتوں کیلئے طلب، گرفتار اہلکاروں کی شناخت پریڈ بھی اگلے ہفتے کرائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کو کل 11 بجے تھانہ یوسف والا طلب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اخبارات میں اشتہار بھی شائع کیا گیا۔ عینی شاہدین کل ٹھوس ثبوت، چشم دید شہادت اور ویڈیو فوٹیج پیش کریں گے۔یقین دہانی کرائی گئی ہے ایسے شخص کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔دوسری جانب سانحہ ساہیوال میں ملوث 6 سی ٹی اہلکاروں کو سیشن کورٹ میں جج کے روبرو پیش کیا گیا جنہوں نے انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد انھیں سینٹرل جیل ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔جن مےں صفدر حسےن،احسن خاں،سےف اللہ عابد،رمضان،حسنےن اکبر اور نا صر شامل ہےں ۔جےل مےں ملزموں کی شناخت پرےڈ بھی کرائی جائے گی جبکہ سی ٹی ڈی کے اےس پی جواد قمر ،ڈی اےس پی آصف کمال اور دےگر تےن ملزموں کا تعےن بھی جے آئی ٹی کرے گی ۔فائرنگ کے مو قع پر اور ان ہلاکتوں مےں 11ملزموں کی اس واقعہ مےں ملوث ہونے کی تصدےق ہو گئی تھی ۔

Leave a Reply