سانحہ ساہیوال، گرفتارسی ٹی ڈی اہلکاروں پرآج فرد جرم عائد کی جائے گی

Spread the love

ساہیوال(جے ٹی این آن لائن) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال محمد

کلیم خاں کی عدالت میں آج 4اپریل کو سانحہ ساہیوال کے گرفتار سی ٹی ڈی

اہلکاروں ملزموں صفدر حسین،سیف اللہ عابد،احسن خاں،رمضان،حسنین اکبر اور

نا صر نواز کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ 19جنوری کو جی ٹی روڈ پر

پل55کے قریب سانحہ ساہیوال کے کار سوار خاندان چونگی امر سدھو لاہر کے

مہر خلیل ،ان کی بیوی نبیلہ،13سالہ بیٹی اریبہ اور ڈرائیور ذیشان کو سی ٹی ڈی

اہل کاروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا،10سالہ بچہ عمیر خلیل اور اسکی دو

کمسن بہنیں حاویہ ،معاویہ زخمی ہو گئیں تھیں ۔ جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی

اہلکاروں کو مقتول خاندان کا قاتل قرار دے دیا تھا اور پولیس یوسف والہ نے مقدمہ

کا چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا اور ملزموں کے خلاف مقدمہ337,324, 302

اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کیا گیا تھا۔

Leave a Reply