سانحہ ساہیوال، وزیراعظم انتہائی افسردہ، سی ٹی ڈی کا موقف غلط ہوا تو نشان عبرت بنادینگے، فواد چوہدری

Spread the love

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا وزیراعظم ساہیوال واقعہ پر بہت زیادہ افسردہ اور فکرمند ہیں، وزیراعظم رحم دل انسان ہیں، بچوں کی دیکھ بھال حکومت کرے گی۔ ساہیوال واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، وزیراعظم واقعے سے متعلق وزیراعلی پنجاب سے نہ صرف رابطے میں ہیں بلکہ انہیںفی الفور تحقیقات کراکے حقائق سامنے لانے کی ہدایت بھی کی ہے کہ لوگ حقائق جاننا چاہتے ہیں، پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنائی ہے جس کا جلد نتیجہ سامنے آئے گا، واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، پنجاب میں جلد ریفارمز آجائیں گی اور پولیس بہتری کی جانب گامزن ہوجائےگی۔ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا ہے اگر ساہیوال واقعے پر سی ٹی ڈی کا موقف غلط ہوا تو انہیں نشانِ عبرت بنادیا جائے گا اور اگر ان کا موقف درست ہوا تو بھی حقائق عوام کے سا منے رکھے جائیں گے۔اپنے ویڈیو پیغام میں انکا مزید کہنا تھا سی ٹی ڈی کا کہنا ہے مقابلے میں دہشتگرد مارے گئے ہیں لیکن میڈیا رپورٹس اور بچے کے انٹرویوز کچھ اور بتارہے ہیں،عوام مطمئن رہیں حقائق جلد سامنے لائے جائیںگے ۔

Leave a Reply