0

سانحہ ساہیوال، حکومت کا جے آئی ٹی کو 19 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم

Spread the love

حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کو مقررہ مدت 19 فروری تک اپنی رپورٹ و ز یراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کے اعلیٰ سطح اجلاس میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ جے آئی ٹی مقررہ مدت تک رپورٹ جمع کرانے کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کو بھی باضابطہ آگاہ کرے گی۔صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی سربراہی میں ہونیوالے اس اعلی سطح اجلاس میں جے آئی ٹی نے سانحہ ساہیوال پر اب تک جن امور کا احاطہ کیا، اس بارے میں سب نکات دیکھے گئے جبکہ اب تک کے سامنے آنیوالے شواہد کا بھی جائزہ لیا گیا۔خیال رہے جے آئی ٹی سانحہ ساہیوال کی ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر چکی ہے اور اس کے تناظر میں حکومت پنجاب انتظامی ایکشن بھی لے چکی ہے۔

Leave a Reply