95

سانحہ ساہیوال، پنجاب حکومت ملزموں کی بریت کیخلاف اپیل کرے، وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد (جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) سانحہ ساہیوال،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنیکی ہدایت کردی۔ اس بات کا اعلان وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کیا-

یہ بھی پڑھیں : ’استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام‘‘ سانحہ ساہیوال کے ملزم بری

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بتایا وزیراعظم کو سانحہ کے حوالے سے کیس کا فیصلہ آنے پر بہت دکھ ہوا ہے- وزیراعظم نے کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

پوری قوم نے بچوں کے سامنے والدین کو گولیاں مارنے کی ویڈیو دیکھی!

فردوس عاشق اعوان نے کہا بچوں کے سامنے انکے والدین پر گولیاں برسانے کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی، حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کیلئے پرعزم ہے- اگر انکا خاندان مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمے کی مدعیت کرے گی۔

سزا ٹھوس شواہد پر دی جاتی ہے: عدالت کے فیصلے میں ریمارکس

یاد رہے گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا استغاثہ اپنا کیس ثابت ہی نہیں کر سکا- عدالت ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی فیصلہ دیتی ہے- ملزموں پر الزام ثابت نہ ہونے پر انہیں بری کیا جاتا ہے-

عدالتی فیصلے پر ملک بھر میں تشویش، غم و غصے کا اظہار

سانحہ ساہیوال کیس کا ایسا فیصلہ آنے پر ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی- ہر پرامن شہری نے افسوس کا اظہار کیا اور ناالصافی کی شدید الفاظ میں مذمت کی- پولیس کے کردار اور تفتیش کے نظام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا- سوشل میڈیا پر بھی صارفین اپنے اپنے انداز میں غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں-

سانحہ ساہیوال،وزیراعظم

Leave a Reply