0

سانحہ ساہیوال،گرفتار اہلکار انسداد دہشتگردی عدالت پیش،15روزہ جسمانی ریمانڈ

Spread the love

سانحہ ساہیوال میں گرفتار ‘6اہلکار انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ،عدالت نے 15یوم کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں گرفتارسی ٹی ڈی کے6ملزمان صفدرحسین‘ رمضان ‘عاصم خان ‘حسنین اکبر ‘سیف اﷲ عابد اور ناصر محمود کو پولیس کی سکیورٹی کے حصار میں بکتر بند گاڑی میںانسداد دہشتگردی کورٹ ساہیوال کے خصوصی جج ملک شبیر حسین اعوان کی عدالت میں پیش کیاگیا اور جے آئی ٹی کی درخواست پر مذکورہ عدالت نے ملزمان کے 15یو م کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری ہوئی اور ملزمان کودوبارہ 21فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ ملزمان کو 19جنوری کو جی ٹی روڈ پر قادر آباد کے قریب ایک کار میں سوار شادی پر جانے والے خاندان خلیل احمد اسکی بیوی نبیلہ اور 13سالہ بیٹی اریبہ اور کار ڈرائیور ذیشان کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ دو کمسن بچے گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے جس کا تھانہ یوسف والا پولیس نے اگلے روز زیر دفعہ 302 ‘324 ت پ اور 7اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیاتھا جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حکم پر جے آئی ٹی بنائی گئی تھی۔

Leave a Reply