سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ،سندھ ہائیکورٹ کا اصل ملزمان کو تحفظ دینے پر برہمی کا اظہار

Spread the love

اصل ملزمان کو تحفظ

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اصل ملزمان کو

تحفظ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا روف صدیقی اوردیگر کی بریت کیخلاف ریاست نے

اپیل دائر کیوں نہ کی؟ ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے متعلق

سماعت ہوئی ، دوران سماعت ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل دائر نہ کرنے پرعدالت نے برہمی کا

اظہار کیا۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ اتنے بڑے کیس میں بڑی مچھلیوں کو کیسے

بچالیا گیا؟ روف صدیقی اوردیگر کی بریت کیخلاف ریاست نے اپیل دائر کیوں نہ کی؟ لگتاہے کیس

میں ملوث بڑی مچھلیوں کوجان بوجھ کر بچایا گیا اور اصل ملزمان کو بچانے کیلئے تحفظ دیا گیا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جوملزمان ٹرائل کورٹ سے بری ہوئے ان کی بریت کوچیلنج کیوں نہیں کیا گیا؟

ملزمان کیخلاف اپیل دائر نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ میں

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے متعلق سماعت ملتوی کردی گئی۔ بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ میں

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے متعلق سماعت ملتوی کردی گئی۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply