Martyred students of APS Peshawer 217

سانحہ آرمی پبلک سکول، پانچ سال بیت گئے، غم آج بھی تازہ

Spread the love

پشاور(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی پانچویں برسی آج 16 دسمبر بروز پیر کو منائی جارہی ہے- اس دن کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر میں خصوصی دعائیہ تقریبات انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شہداءکی روح کو ایصال ثواب کےلئے فاتحہ اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے- مزید پڑھیں

سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین آج بھی غم اور اداسی کی تصویر

Saneha APS SANEHA APS

سانحہ کو پانچ سال گزر گئے، اس میں شہید ہونے والوں کے لواحقین آج بھی غم اور اداسی کی تصویر بننے ہوئے ہیں، دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنانے والے آرمی پبلک سکول میں بچوں کیساتھ شہید ہونیوالے انکے اساتذہ بھی شامل تھے۔ ملک بھر میں آج سانحہ اے پی ایس کے شہدائے کی پانچویں برسی منائی جارہی ہے، 2014 میں آج ہی کی دن ظالم دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں خون کی ہولی کھیلی تھی۔

دہشتگردوں کی سکول میں داخل ہو کر خون ریزی

SANEHA APSSANEHA APS

16 دسمبر 2014 کی صبح دہشتگردوں نے پشاور میں واقع آرمی پبلک سکول میں داخل ہو کر خون ریزی اور بربریت کی وہ داستان رقم کی جس نے ہر انسان کو اشکبار کر دیا۔ آج اس سانحہ کو پانچ سال گزر گئے ہیں لیکن غم آج بھی تازہ ہیں۔

ملک بھر میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات

SANEHA APS

پشاورسمیت ملک بھر میں آج اے پی ایس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، شمعیں بھی روشن کی جائے گی جبکہ شہدائے کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی و قرآن خوانی بھی کی جارہی ہے۔ پشاور میں مرکزی تقریب آرمی پبلک سکول میں ہورہی جس میں عسکری حکام سمیت شہدا کے والدین شریک ہیں- پانچ سال قبل آج یعنی سولہ دسمبر2014ء کوارمی پبلک سکول میں صبح کے وقت دہشت گرد سکول کے اندر داخل ہوئے اور معصوم طلبہ سمیت پرنسپل اور دیگر افراد کو بے رحمی سے شہید کیا اس سانحہ میں 144 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے- الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر کر رہے ہیں جبکہ پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کئے ہیں۔

Leave a Reply