0

سانحات کی روک تھام کیلئے پولیس ریفارمز ضروری،طاہر القادی

Spread the love

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون اور ساہیوال جیسے سانحات کی روک تھام کیلئے پولیس ریفارمز ضروری ہیں،پنجاب پولیس پر طویل عرصہ مالی مفادات رکھنے والے خاندان اور حکمرانوں کا تسلط رہا ہے، جس کی وجہ سے پنجاب پولیس ایک انسٹیٹیوشن سے زیادہ ایک پرائیویٹ ملیشیا کے طور پر کام کرنے کی عادی بن چکی ، پنجاب پولیس اگر عوام کے جان و مال کے تحفظ کا پروفیشنل ادارہ ہوتا تو سانحہ ماڈل ٹائون کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا،نو آبادیاتی انتظامی کلچر پر مشتمل پولیس کے نظام کو تبدیل نہ کیا گیا تو پھر کسی کی بھی جان ،مال اور عزت محفوظ نہیں رہے گی، اکثر واقعات میں انسانیت کے خلاف جرائم میں پولیس اور حکمران اکٹھے ہو جاتے ہیں ، سانحہ ماڈل ٹائون اس کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے، جب تک سابق حکمران اقتدار میں رہے شہدائے ماڈل ٹائون کے مظلوم ورثاء کی کہیں کوئی شنوائی نہ ہوئی، وہ گزشتہ روز سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کررہے تھے، دریں اثناء سربراہ عوامی تحریک نے سینیٹر رحمن ملک کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply