2020

دنیا بھر میں نئےسال 2020ء کا جشن، کہیں آتشبازی، رقص وسرور،کہیں دعائیں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام اآباد(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2020 جشن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2019 کا سورج غروب ، نئے سال 2020 کا آغاز

ہوگیا- نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال کیا گیا- جہاں آکلینڈ کے

سکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ آکلینڈ کے اسکائی ٹاور میں

لوگوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کرنئے سال کا استقبال کیا۔ اس موقع پر لوگوں

نے نئے سال کے اچھا ثابت ہونے کیلئے دعائیں بھی کیں۔ مزید پڑھیں

نئے سال کو دنیا کا چکر لگاتے 26 گھنٹے لگیں گے، ذرائع فلکیات

نئے سال کو پوری دنیا کا چکر لگاتے 26 گھنٹے لگیں گے۔ نیوزی لینڈ کے شہر

آکلینڈ کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی آسٹریلیا میں نیا سال شروع ہوا۔ سڈنی برج

اور اوپیرا ہاوس پر آتش بازی کی گئی۔ جسے دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے ہزاروں

لوگ سڈنی پہنچے تھے-

دنیا میں سب سے پہلے سورج جنوبی نصف کرہ کے ممالک میں طلوع ہوتا ہے

جن میں ٹونگا، فجی ، سماؤا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا جیسے ممالک اور جزائر

موجود ہیں لہٰذا نئے سال کا جشن بھی سب سے پہلے ان ہی ممالک میں منایا جاتا

ہے۔ جس کے بعد جاپان، کوریا، انڈونیشیا، پھر جنوبی ایشیا کے ممالک، روس،

یورپی ممالک اور آخر میں امریکہ میں نئے سال کا جشن منایا جاتا ہے۔

بھارت میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11بجے ہوا۔

ایران، افغانستان میں رات ڈیڑھ بجے ہوا۔ سڈنی میں نیا سال پاکستانی وقت کے

مطابق شام 6 بجے شروع ہوا۔ امریکہ میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے

مطابق آج صبح 10 بجے ہوگا۔ جرمنی میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے

آج صبح چار بجے۔ برطانیہ میں صبح 5 بجے ہوگا۔ کینیڈا میں نئے سال کا آغاز

آج صبح 9 بجے اور جاپان میں رات 8 بجے ہوگا- چین میں نئے سال کا آغاز

رات 9 بجے ہوگا۔

اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، کراچی، مظفرآباد اور گلگت بلتستان سمیت ملک

بھر میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے لوگوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس کے

نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسی طرح دنیا بھر

میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ایک دوسرے کیلئے نیک تمناؤں اور پیغامات

کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹرجیفری نے پاکستان کو نئے سال کی مبارکباد دیتے

ہوئے کہا آسٹریلیا اورپاکستان دیرینہ دوست ہیں۔ امید ہے آئندہ سال پاک آسٹریلیا

تعلقات اور بھی خوش آئند ثابت ہونگے۔

سال 2020 جشن

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply