سال نو پر بم برسائے جانے کا بیان، امریکی فوج نے معافی مانگ لی

Spread the love

امریکی فوج نے سال 2019 کے موقع پر کی جانیوالی اپنی ایک ٹوئٹ پر معافی مانگ لی۔امریکی فوج نے سال نو پر ا یک تصویر جاری کی تھی جس میں ایک جہاز کو بم برساتے دکھایا گیا۔ٹوئٹ میں امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے لکھا گیا ہر سال کی طر ح ٹائمز اسکوائر پر بڑی گیندیں برسانے کی روایت ہے اگر کہیں ضرورت پڑی تو ہم اس سے کئی بڑی اور بڑی چیزیں برسانے کیلئے تیار ہیں ۔ امریکی فوج کے ٹوئٹر بیان سے تاثر ملا کہ نئے سال کے آغاز پر طیارے سے بم برسانے کا اشارہ دیا جارہا ہے جس پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس کے بعد ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے امریکی ا سٹرٹیجک کمانڈ نے نیا بیان جاری کیا جس میں کہا گیا اس سے قبل جاری کردہ بیان ہماری روایات کا عکاس نہیں جس پر معذرت خواہ ہیں، ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سکیورٹی کیلئے وقف ہیں۔

Leave a Reply