0

سالانہ بجٹ ، حکومت کا تاجر برادری کوتیاری میں ساتھ رکھنے کا فیصلہ

Spread the love

حکومت نے پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کرنے کے ساتھ ہی سالانہ بجٹ 2019۔2020 کی تیاریاں بھی شروع کردیں۔ تمام تجارتی تنظیموں سے 28 فروری تک کسٹمز سے متعلق بجٹ تجاویز طلب کرلی گئیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کی تاجر تنظیموں اور ایوان ہائے صنعت و تجارت سے ٹیکس ، کسٹمز قوانین اور ٹیرف میں کسی بھی ممکنہ ردوبدل کیلئے 28 فروری تک سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کر دی .

تاجر تنظیموں سے درآمدی مصنوعات اور خام مال پر موجودہ کسٹمز یا ٹیکس ریٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا جواز پیش کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

تاجر تنظیموں سے پوچھا گیا ہے ٹیکس قوانین یا ریٹس میں ممکنہ تبدیلی کے عام صارفین، صنعت یا حکومتی آمدنی پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ایف بی آر نے بجٹ تجاویز کیلئے 2 صفحات پر مشتمل ایک فارم بھی جاری کردیا ہے۔ نئے مالی سال کا بجٹ مئی کے آخر یا جون کے شروع میں منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply