ساری دنیا جانتی ہے ن سے ش نکلی اور م قرنطینہ میں چلی گئی،فردوس عاشق

Spread the love

ن سے ش نکلی

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کےلئے عام آدمی کو بطور

وزیر اعظم منتخب کیا ۔ وہاں کے عام نمائندے کو طاقت دے کر وزیراعظم نے ثا بت کیا آزاد کشمیر

میں تبدیلی آ چکی ، تبدیلی بڑے لوگوں کو بڑے عہدوں پر بیٹھانے کا نام نہیں بلکہ تبدیلی سوچ، ویژن

اور دوسروں کےلئے جینے کا نام ہے۔ وزیر اعظم نے تحریک انصاف کے منشور کےساتھ جڑی

آواز آزاد کشمیر کو دی ہے۔ وزیر اعظم نے تحریک انصاف کے ہراول دستے کے رکن عبد القیوم

نیازی کواسلئے نامزد کیا تاکہ آزاد کشمیر میں جب ہندوستان کو للکا ر نے کی باری آئے،بھارت کی

سیاہ کاریوں کو اجاگر کرنے کا مر حلہ آئے اوراس پار بیٹھے بہن بھائیوں کےلئے آواز اٹھانے کی

بات ہو تو وہ کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کر سکیں۔ انہو ںنے کہا ن لیگ اور دیگر اپوزیشن

جماعتوں کاکشمیریوں نے صفایا کر دیا،م ش کاگھمسان کا رن آپس کے مختلف بیانیوں میں پھنس کر

واضح ہو چکا ۔کشمیریوں نے ان کی دکانیں بند کر کے قومی مفاد کو ترجیح دی ہے۔عوام نسل در نسل

غلامی کی زنجیریں اتار دیں اور فیصلہ کر چکے ان کو تھانے اور کچہری کی سیاست کو ترک کرنا

ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے ن سے ش نکلی اور م قرنطینہ میں چلی گئی ۔دنیا میں کہیں بھی ٹیکنالوجی

کورنٹین نہیں ہوتی،افراد کورنٹین ہوتے ہیں۔مریم نے آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کی ہار کے زخموں کو

تنہائی میں چاٹنے فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف کا بیانیہ بھی سامنے ہے۔ن لیگ میں دو لوگ بیان دے

رہے ہیں۔ایک مریم نواز اور دوسرے ظل سبحانی دوئم ہیں،ان دونوں کی ڈائریکشن الگ الگ ہے اور

منزل اقتدار ہے جو ان کو کبھی بھی نصیب نہیں ہو گا۔ عمران خان نے شہباز شریف پر جو الزامات

لگائے ان کا بیک گراو¿نڈ دیکھنا ہے۔جب تک عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں ہم ان کو ملزم کہتے

رہیں گے۔اگر ان کو یہ پسند نہیں تو منی ٹریل دیں اور اپنے اوپر لگا دھبہ صاف کر لیں۔ کسی کو کچھ

نہیں علم ان کو کون مال پانی دے گیا۔ وہ کون شخص تھا جو پچیس ارب روپے ظل سبحانی دوئم کے

بیٹے کے اکاو¿نٹ میں ڈال گیا اور ان کو علم ہی نہیں ہوا۔یہ امام مسجد بننے کی کوشش کر رہے

ہیں۔ قوم اب سارا کھیل سمجھ چکی ہے۔ووٹ کی طاقت سے عوام نے ان کو رسوا کیا اورسوائی ان کا

مقدر بن چکی ہے.

ن سے ش نکلی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply