saniamirza and sara mehboob jtnonline

سارہ محبوب ثانیہ مرزا کیساتھ ملکر ولیمز سسٹرز کیخلاف کھیلنے کی خواہاں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) سارہ محبوب ثانیہ مرزا

پاکستان کی نمبر ون ٹینس پلیئر سارہ محبوب نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا

کیساتھ اپنا ڈریم پئیر بتاتے ہوئے ان کیساتھ ملکر دنیائے ٹینس کی عالمی سٹار

بہنوں کی جوڑی ولیمز سسٹرز کیخلاف کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی-

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : قصہ ” جورو کا غلام “، ثانیہ مرزا، مچل اسٹارک اور شعیب ملک
——————————————————————————-

ایک انٹرویو میں ٹینس پلیئر سارہ محبوب نے کہا کہ ثانیہ مرزا نے بھارت کی مسلم

پلیئر کی حیثیت سے بہت کچھ حاصل کیا ہے، وہ خطے کی ویمن ٹینس پلیئرز

کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں۔

ولیمز سسٹرز کی کامیابیاں غیر معمولی ہیں ، سارہ محبوب

سارہ نے کہا کہ میں ثانیہ مرزا کیساتھ پئیر بنا کر ولیمز سسٹرز کیخلاف کھیلنا

چاہوں گی، کیونکہ ولیمز سسٹرز کی جوڑی کی ڈبلز میں کامیابیاں غیر معمولی

ہیں۔

مکسڈ ڈبلز میں راجر فیڈرر آئیڈیل، رافیل نڈال، ماریا شراپووا کیخلاف کھیلنا خواہش

انہوں نے بتایا کہ ٹینس کورٹ میں راجر فیڈرر میرے آئیڈیل کھلاڑی ہیں، مکسڈ

ڈبلز میں ان کیساتھ پئیر بناﺅں گی۔ سارہ محبوب نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ

مکسڈ ڈبلز میں راجر فیڈرر کیساتھ ملکر رافیل نڈال اور ماریا شراپووا کا مقابلہ

کروں گی۔

وزیراعظم سنوکر کلبز کھولنے کی اجازت دیں، ایس او پیز پر مکمل عمل کریں
گے، ورلڈ چمپئن محمد آصف

Muhammad Asif Snooker World Champion

ورلڈ سنوکر چمپئن محمد آصف نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب

عثمان بزدار سے سنوکر کلبز کھولنے کی اپیل کی ہے۔

میرا ذریعہ معاشی ہی سنوکر کلب، مجھ سمیت ہزاروں پریشان

ایک بیان میں محمد آصف نے کہا کہ ورلڈ چمپئن ہونے کے باوجود میرا ذریعہ

معاش سنوکر کلب ہے، تاہم مجھ سمیت سنوکرسے وابستہ سب لوگ مشکلات کا

شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنوکر کلب کھولنے کی اجازت دی جائے، ہم ایس اوپی

پر عمل کریں گے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

واضح رہے کہ عالمی وباء کرونا کے سبب دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی

بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ان کھیلوں میں انڈور گیم سنوکر بھی شامل ہے جس میں

پاکستان نے سپوت محمد آصف نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر

وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کر رکھا ہے-

سارہ محبوب ثانیہ مرزا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply