سوشل میڈیا پر سارہ علی خان نے چلائی رشتہ مہم، ہانیہ عامر ہوئیں الجھن کا شکار

سوشل میڈیا پر سارہ علی خان نے چلائی رشتہ مہم، ہانیہ عامر ہوئیں الجھن کا شکار

Spread the love

نئی دہلی، کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) سارہ علی ہانیہ عامر

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان جہاں سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر سے

فینز کا دل بہلاتی رہتی ہیں، وہیں اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر

کی ہیں، جسمیں وہ دلہن کی طرح سجی سنوری نظر آرہی ہیں، یہ تصاویر انٹرنیٹ

پر کافی وائرل ہورہی ہیں، دراصل وہ منیش ملہوترا کے نئے کلیکشن کے لہنگے

میں نظر آرہی ہیں۔ سارہ علی خان نے لہنگے کیساتھ بھاری بھرکم زیورات بھی پہن

رکھے ہیں۔ انہوں نے لک کو کافی ٹریڈیشنل رکھا ہے۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے

سارہ نے لکھا، کیا اس سشیل، گھریلو، سنسکاری لڑکی کیلئے شادی کا رشتہ ہے؟۔

فینز ان کی خوبصورتی کے قائل ہوگئے ہیں، انہیں سارہ علی خان کا یہ انداز کافی

پسند آرہا ہے اور وہ اداکارہ کی جم کر تعریف کررہے ہیں۔

=-= یہ بھی پڑھیں: وینا ملک نے سوشل میڈیا سے بریک لے لیا

دوسری طرف پاکستان کی نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ میں آج جو

ہوں مجھے اس پر فخر ہے، میں ہر دن کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتی ہوں۔ سوشل

میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی ہانیہ عامر نے اپنی شخصیت سے متعلق

بتانے کیلئے انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ہمراہ تفصیلی پیغام لکھا جس میں انہوں

نے کہا کہ اس دنیا میں ہر قسم کے لوگ ہیں کچھ آپ کو ملتے ہیں اور کچھ نہیں۔

ہانیہ عامر نے لکھا کچھ دیر سے سوشل میڈیا پر میں جو دیکھ رہی ہوں وہ مجھے

اداس نہیں کرتا بلکہ الجھن میں ڈال دیتا ہے۔ لوگ کیوں کسی کو خوش نہیں دیکھ

سکتے، لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہو سکتے؟۔ اداکارہ نے پیغام

میں لکھا میں اپنے ذہن میں بولتی ہوں، میں زیادہ ہنستی بھی ہوں اور محسوس بھی

زیادہ کرتی ہوں۔ مہربان، مددگار ہونے اور عزت کرنے میں کشش ہے۔ بنیادی طور

پر میں حیران کن ہوں، آپکو مجھے جاننا چاہئے۔ ہانیہ عامر کی تصویر کیساتھ

شیئر کئے گئے پیغام کو 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا، سیکڑوں لوگوں

نے انہیں کمنٹس بھی لکھے۔

سارہ علی ہانیہ عامر

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply