سارہ علی خان، امیتابھ بچن کے اجھے کام، ایک کی تعریف، دوسرے پر تنقید؟

سارہ علی خان، امیتابھ بچن کے اجھے کام، ایک کی تعریف، دوسرے پر تنقید؟

Spread the love

ممبئی(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) سارہ علی خان

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان ضرورت مند لڑکی کو 10 روپے دینے پر سوشل

میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔ سارہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر

وائرل ہوئی ہے جس کو لے کر صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ سارہ علی خان

کو اپنی والدہ امرتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ

کے باہر دیکھا گیا۔ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ لنچ کے لیے آئی تھیں۔ ریسٹورنٹ

سے اپنی گاڑی کی جانب بڑھتے ہوئے سارہ علی خان کا سامنا ایک ضرورت مند

لڑکی سے ہوا۔ جس پر اداکارہ نے گاڑی میں بیٹھ کر ضرورت مند لڑکی کو

بسکٹ کا پیکٹ تھمایا اور 10 روپے دے کر گاڑی کا دروازہ بند کر کے وہاں

سے چلی گئیں۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سارہ علی خان کے اس عمل کی سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور مذمت کی اور

انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ

کروڑوں کی مالکن نے ضرورت مند لڑکی کو صرف 10 روپے دیے۔ دوسرے

نے کہا کہ 10 روپے کا بسکٹ کا پیکٹ — غضب کی بے عزتی ہے۔ ایک اور

صارف نے لکھا کہ اس سے زیادہ تو ہم مڈل کلاس والے دے دیتے ہیں۔ جب کہ

ایک صارف نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واہ — سارہ علی خان کے

پاس 10 روپے کا نوٹ بھی ہوتا ہے۔

=-،-= لیجنڈ امیتابھ بچن نے 13 برس بعد بیٹی کو ناراض والد سے ملوا دیا

لیجنڈ بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنے پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں 13

برس بعد بیٹی کو اپنے ناراض والد سے ملوا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے

مطابق کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 13 کی ایک قسط کے دوران مہاراشٹرا

سے تعلق رکھنے والی بھاگیا شری نامی خاتون نے بتایا کہ ان کے والد پسند کی

شادی کرنے پر برسوں سے ناراض تھے۔ امیتابھ بچن کے پوچھنے پر بھاگیا

شری نے بتایا کہ ان کے والد نے 13 برس گزر جانے کے باوجود ابھی تک ان

سے ملاقات نہیں کی۔ پروگرام میں بھاگیا شری نے روتے ہوئے اپنے والد سے

معافی مانگی، بعدازاں امیتابھ بچن نے خاتون کو یہ بتا کر حیران کردیا کہ ان کے

والد فون پر ہیں اور ان سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ بھاگیا شری نے پروگرام میں

ساڑھے 12 لاکھ روپے جیتے، انہوں نے 25 لاکھ کے سوال کا جواب نہ دے

پانے کی وجہ سے مقابلے سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply