سارہ علی خان نے اپنے بڑھے ہوئے وزن اور بیماری سے جنگ لڑنے کی کہانی میڈیا پر شیئرکر دی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اداکار سیف علی خان کی بیٹی اور بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں اپنے بڑھے ہوئے وزن اور بیماری سے جنگ لڑنے کی کہانی میڈیا پر شیئر کی ہے۔فلم’کیدار ناتھ‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جو آج ٹی وی اسکرین پر خوبصورت اور فٹ نظر آتی ہیں مگر وہ چند سال قبل تک بہت موٹی تھیں اور ان کا وزن 96 کلوگرام تھا تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سارہ علی خان پولیسٹک اووری ڈس آرڈر (پی سی او ڈی) بیماری میں مبتلا ہیں۔اس بیماری میں عموماً خواتین مبتلا ہوتی ہیں اور بھارت میں تقریباً ہر 10 میں سے ایک خاتون اس بیماری میں مبتلا ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ پروڈیوسر کرن جوہر کے شو’کافی ود کرن‘ میں سارہ علی خان نے اپنی بیماری سے متعلق کھل کربات کی۔ انہوں نے کہا وہ اب بھی پی سی او ڈی میں مبتلا ہیں اور اسی بیماری کی وجہ سے ان کا وزن بے تحاشہ بڑھا ہوا تھا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply