190

ساراخان ارینج میرج کی حامی ، جلد سرپرائزدینے کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (فلم رپورٹر) ساراخان نے کہا کہ وہ ارینج میرج کریں گی اور اس حوالے

سے جلد اپنے پرستاروں کو سرپرائز دینے والی ہیں۔ساراخان نے ایک انٹرویومیں

کہاکہ آغا علی کیساتھ منگنی ہوئی اور نہ ہی شادی ،لیکن یہ سچ ہے کہ ہم ایک

دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرناچاہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ آغاعلی

نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا، اس لئے راستے جدا

کرلئے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بہت آفرز آتی

ہیں لیکن کوئی ایسی فلم نہیں کرنا چاہتی جس میں مجھے جسم دکھانے کی

ضرورت پڑے۔

Leave a Reply