Sun Both

دس منٹ ساحل سمندر پر ”سَن باتھ“ کرونا کے مریضوں کا علاج قرار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

میڈڑڈ (جے ٹی این آن لائن ) ساحل سمندر سَن باتھ

سپین کے ایک ہسپتال نے کرونا کے علاج کا ایک انوکھا طریقہ اپنایا اور یہ دعویٰ

کیا ہے کہ اس عجیب طریقہ علاج کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا کے باعث لاک ڈاؤن کرنیوالے ممالک پاگل، صدر بیلا روس
—————————————————————————————–

میڈیارپورٹس کے مطابق سپین میں کرونا کے مریضوں کے علاج کےلئے ساحلی

علاقے اور دھوپ(سَن باتھ) کا استعمال کیا جارہا ہے۔سپین کے شہر بارسلونا میں

واقع ہسپتال ڈیل مار سیپس میں ایک طبی ٹیم نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کو

کھلے آسمان تلے دھوپ میں رکھ کر ان کی بیماری کا علاج ممکن ہے۔ مریض

کو دس منٹ تک دھوپ میں چھوڑنے سے اسکی طبی حالت بہتر ہو جاتی ہے۔

دھوپ سینکنے سے طبیعت میں بہتری آئی، مریض فرانسسکو ایسپان

فرانسسکو ایسپانا نامی مریض کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں دو ماہ گزارنے کے

بعد سمندر کے سامنے طبی سانس لینے والے ایک بستر پر رکھا گیا جس سے

مریض نے تھوڑی دیر کےلئے آنکھیں بند کیں اور سورج کی روشنی کو جذب

کیا۔ مریض نے بتایا بیماری میں گذرے کئی مہینوں میں یہ اس کا ایک بہترین دن

ہے۔ اس نے دھوپ میں خود کو کافی بہتر محسوس کیا۔

وبائی مریضوں کی مدد کرنا ہیومینیشن پروگرام کا حصہ ہے، ڈاکٹر جوڈتھ مارن

ڈاکٹر جوڈتھ مارن نے وبائی مریضوں کی مدد کرنے کی اس کوشش پر تبصرہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ انتہائی نگہداشت یونٹوں کےلئے ہیومینیشن پروگرام کا ایک حصہ ہے۔ مارچ کے وسط کے بعد سے ہی کرونا کی روک تھام کےلئے سخت پروٹوکول کو اپنانا پڑا تھا جس میں ہسپتال کے باقی حصوں میں آئی سی یو مریضوں کو ماہرین کے علاج میں تاخیر ہوئی۔

کروناوباءنے ہمیں حیرت انگیز کاموں سے کنارہ کش کر دیا

اپریل میں انفیکشن پھیلنے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کےساتھ ہم نے ان تمام حیرت انگیز کاموں سے کنارہ کشی کی جو ہم علاج معالجے کے شعبے میں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم اچانک رشتہ داروں کو اپنے پیاروں سے دور رکھنے کے پرانے رسم و رواج کی طرف جارہے تھے،لیکن ڈاکٹروں کا کہنا تھا ساحل سمندر پر 10منٹ میں مریض کی حالت اور حوصلے بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے اور صحت پر مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ساحل سمندر سَن باتھ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply