136

سابق چینی میئر کے گھر سے ساڑھے 13 ٹن گولڈ سمیت بیش بہا خزانہ برآمد

Spread the love

ژینگ ژو(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چینی میئر

چین کے شہر ژینگژو میں سابق میئر کے گھر سے بیش بہا خزانہ نکل آیا۔ غیر

ملکی میڈیا کے مطابق انسداد بدعنوانی اہلکاروں نے ژینگژو کے سابق میئر کے

گھر پر چھاپا مارا تو خفیہ بیسمنٹ سے ساڑھے 13 ٹن سونا اور 7 ہزار ارب

روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد ہوئی۔ ہزاروں مربع میٹر پر بنے گھر سے

بیش قیمت آرٹ ورک اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا جسے کئی ٹرکوں میں ڈال کر

لے جایا گیا۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

اگر مذکورہ سابق میئر تمام اثاثوں کو قانونی ثابت کر پایا تو اسے واپس کر دیئے

جائیں گے بصورت دیگر بحق سرکار ضبط کرنے سمیت قید و بند کی سزائیں بھی

دی جائیں گی-

یہ بھی پڑھیں: چین میں 17264 ڈرائیورز پر تاحیات گاڑی چلانے پر پابندی

یاد رہے چین نے انسداد کرپشن سے متعلق جہاں سخت ترین قانون بنا رکھے ہیں

وہیں ان پر عملدرآمد میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں ، انہی قوانین کے تحت اب تک

متعدد کرپٹ عناصر کو موت کی سزائیں تک دی جا چکی ہیں-

سابق چینی میئر

Leave a Reply