سابق چیف الیکشن کمشنر،جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کراچی میں سپرد خاک

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی،لاہور(سٹاف رپورٹر) سابق چیف الیکشن کمشنر اور جسٹس (ر) فخر الدین

جی ابراہیم 92 سال سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ نور باغ

میوہ شاہ قبرستان میں ادا کردی گئی اور نور باغ میوہ شاہ قبرستان میں ہی سپرد

خاک کردیا گیا۔ جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کچھ عرصے سے شدید بیمار

تھے، تاہم گزشتہ روز ان کی روح پرواز کر گئی اور وہ 92 سال کی عمر میں

اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ فخر الدین جی ابراہیم نے 1949ء میں ایل ایل بی

کیا، 1950ء میں پاکستان ہجرت کی اورایس ایم لاء کالج سے ایل ایل ایم کیا۔1960ء

میں فخر الدین جی ابراہیم اعزازی جیورس ڈاکٹر ایوارڈ سے نوازے گئے۔ 1971ء

میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے فخر الدین جی ابراہیم کو اٹارنی جنرل

پاکستان مقرر کیا۔جسٹس فخر الدین جی ابراہیم 1993ء میں تین ماہ کے لیے عبوری

وزیر قانون جبکہ 1997ء میں تین ماہ کے لیے عبوری وزیر انصاف بھی رہے۔ ان

کی 1981ء میں سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعیناتی بھی رہی۔1988ء

میں بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت میں گورنر سندھ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

اس کے علاوہ 1989ء میں فخر الدین جی ابراہیم نے سی پی ایل سی کی بنیاد

رکھی۔فخر الدین جی ابراہیم پاکستان کے چوبیسویں چیف الیکشن کمشنر رہے۔ انہوں

نے سپریم کورٹ کے جج اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی

اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیر اعظم عمران خان ‘ آرمی

چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ‘ گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکا م

کاوفات پر اظہار افسوس ‘ لواحقین کیلئے صبر و برداشت کی ہے۔ پاک فوج کے

شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل

قمر جاوید باجوہ نے سینئر قانون دان فخر الدین جی ابراہیم کی وفات پر افسوس کا

اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند

کرے اور ان کے اہل خانہ کو یہ غم برداشت کرنے کیلئے صبر و ہمت عطاء

فرمائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس ریٹائرڈ

فخرالدین جی ابراہیم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر خارجہ

مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس

(ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔چیئرمین سینیٹ محمد

صادق سنجرانی نے سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے انتقال پر

گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے

اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ا للہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کواپنے

جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے

برداشت کرنے کی توفیق دے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، قائد

ایوان سینیٹ سینیٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد

ظفرالحق نے بھی فخرالدین جی ابراہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا

اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔چیف جسٹس آف پاکستان

جسٹس گلزار احمد نے معروف قانون دان اور سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)

فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔چیف جسٹس، جسٹس گلزار

احمد اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز نے بھی جسٹس(ر) فخر الدین جی ابراہیم

کے انتقال پر مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔بلاول بھٹوزرداری نے مرحوم کی

مغفرت اور غمزدہ لواحقین کے لیے صبرِجمیل کی دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب

نے بھی معروف قانون دان فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر افسوس کااظہا رکیا ۔

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے

مرحوم فخر الدین جی ابراہیم کی قانون اورآئین کی بالادستی کے لئے خدمات کو

خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply