0

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل نیب میں طلب

Spread the love

نیب راولپنڈی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کل بروز جمعہ پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔ قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے انہیں ایل این جی کیس میں تفتیش کے لیے جمعہ کی صبح 11 بجے آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط کے خلاف دینے کے الزام میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، شاہد خاقان نے من پسند کمپنی کو 15 سال کا ٹھیکہ خلاف ضابطہ دیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

Leave a Reply