سابق فرسٹ کلاس کرکٹر،پی سی بی کے کوچ شاہد جاوید سپرد خاک

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پی سی بی کے کوچ شاہد جاوید کو ہفتہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہناز شیخ ہاکی گراونڈ میں ہونیوالی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سابق کرکٹرز،صحافیوں سمیت عوام نے شرکت کی ۔

53سالہ شاہد جاوید طویل عرصے تک حبیب بنک اور راولپنڈی ڈویژن سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں جو راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر افضل جاوید کے چچا بہی تھے۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی، ٹیسٹ کرکٹرز شعیب اختر،سہیل تنویر، عمر گل، یاسر عرفات، اسلام آباد ریجن کے صدر شکیل شیخ، پی سی بی کوچز صبیح اظہر، ایاز اکبریوسف زئی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اعظم ڈار، منصور احمد، صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار، سیکرٹری جنرل انور رضا سمیت مختلف شخصیات نے شاہد جاوید کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے.

Leave a Reply