NED-University-Karachi

سابق طالبعلم کا بڑا تحفہ، این ای ڈی یونیورسٹی کو سالانہ 10 لاکھ کی بچت

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) سابق طالبعلم بڑا تحفہ

جامعہ این ای ڈی کے ممتاز سابق طالبعلم اور سی ای او کمپیوٹرز اینڈ اسٹرکچرز

ان کارپوریٹڈ ( سی ایس آئی ) امریکہ انجینئر اشرف حبیب اللہ کی جانب سے تحفتاََ

دیئے گئے 36 کلو والٹ سولر پاور پراجیکٹ کا ورچوئل افتتاح کر دیا گیا۔

=–= یہ بھی پڑھیں : قراقرم یونیورسٹی میں جدید کمرشل ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈین الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر

ڈاکٹر سعد قاضی کا کہنا تھا کہ ایسے پراجیکٹس ہمارے طالب علموں کے لیے

لیونگ لیب کا تصور پیش کرتے ہیں۔ کمپیوٹرز اینڈ اسٹرکچرز ان کارپوریٹڈ ( سی

ایس آئی ) امریکہ انجینئر اشرف حبیب اللہ نے ورچوئل افتتاح کے موقعے پر

پاکستان کا قومی ترانہ پڑھ کر وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے اشرف حبیب اللہ کی اس

کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سولر پاور پراجیکٹ 2021ء میں کاربن فٹ

پرنٹ کی تخفیف کے ذریعے جامعہ کو کاربن نیوٹرل بنانے کی کوششوں میں سے

ایک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جامعات سمیت ہر سطح پر ایسے اقدامات کو

معاشرتی بہتری کے لیے اٹھایا جا سکتا ہے جب کہ یونی ورسٹی کے مکمل 3 میگا

واٹ پاور لوڈ کو بھی جلد سولر پر لے جانا اصل ہدف ہے۔

=قارئین=: کاوش اچھی لگے تو شیئر، فالو کریں اپڈیٹ رہیں

انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان، کراچی کے چیئرمین سہیل بشیر، پرووائس

چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد طفیل نے بھی استقبالیہ سے خطاب کیا اور کہا کہ

متبادل ذرائع توانائی کی جانب منتقلی ماحول سمیت خود اپنی صحت سے دوستی

ہے۔ جامعہ کے ترجمان کے مطابق این ای ڈی کا یہ سولر پاور پراجیکٹ 42 ٹن

کاربن ڈائی آکسائید کے مقابل حفاظت کرے گا جو کہ تیئس سو درختوں کے برابر

ہے۔ یہ پراجیکٹ سالانہ بجلی کے 52 ہزار یونٹس کی پیداوار دے گا جس سے

جامعہ کو سالانہ بنیادوں پر اندازاََ ایک ملین کی بچت ممکن ہوسکے گی۔

سابق طالبعلم بڑا تحفہ

Leave a Reply