سابق صدر ٹرمپ کی باہر بیٹھ کر کانگریس میں اپنی پارٹی پرگرفت مضبوط

سابق صدر ٹرمپ کی باہر بیٹھ کر کانگریس میں اپنی پارٹی پرگرفت مضبوط

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) سابق صدر ٹرمپ گرفت

سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ثابت کر دیا ان کی اپنی ری پبلکن پارٹی پر کانگریس

میں گرفت مضبوط ہے۔ ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کے تیسرے اہم عہدے

پر ٹرمپ مخالف کانگریس وویمن الزبتھ چینی فائزہے لیکن اب ان کو فارغ کرنے

کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور واضح امکان ہے کہ آج بدھ کے روز پارٹی

ارکان کے اجلاس میں ان کو اس عہدے سے فارغ کردیا جائے گا۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کو گنتی میں فراڈ

قرار دیا تو ان کے اس موقف کو پارٹی میں جن ارکان نے تسلیم نہیں کیا ان میں

الزبتھ چینی پیش پیش تھیں۔ ان پر سابق صدر پارٹی سے غداری کا الزام لگاتے

رہتے تھے اور کامیاب لابنگ کرکے اب انہیں ایوان میں ایک اہم عہدے سے فارغ

کروانے والے ہیں۔

=-=ریپبلکن سچائی پر تقسیم ہونے کی بجائے جھوٹ پر متحد نظر آتے ہیں، مبصرین

سابق صدر ٹرمپ کی باہر بیٹھ کر کانگریس میں اپنی پارٹی پرگرفت مضبوط

مبصرین کی رائے میں ایک سچائی پر ریپبلکن پارٹی تقسیم ہو نے کی بجائے ایک

جھوٹ کے پیچھے متحد ہوتی نظر آرہی ہے۔ ا مریکی ریاست ویﺅمنگ سے

2017ءمیں ایوان نمائندگان کی منتخب ہونےوالی 54سالہ خاتون پیشے کے اعتبار

سے وکیل ہیں اور اس وقت ایوان نمائندگان کی ریپبلکن کانفرنس کی چیئرپرسن ہیں

جو ایوان میں پارٹی کا تیسرا بڑا عہدہ ہے ،اس بات کا واضح امکان ہے کہ آج بدھ

کے روز پارٹی ارکان کے اجلاس میں ان کو اس عہدے سے فارغ کردیا جائےگا۔

سابق صدر ٹرمپ گرفت

=-= قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply