سابق صدرآصف علی زرداری 11 مئی کو نیب میں طلب

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے سابق صدر آصف

علی زرداری کو 11 مئی کو طلب کر لیا، ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی

میں ٹیم ان سے تفتیش کرے گی۔ نیب راولپنڈی نے انہیں طلبی کا نوٹس بھی جاری

کر دیا ہے۔ قبل ازیں سابق صدرآصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب

عدالت منتقلی چیلنج کی تھی، میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک

چیئرمین آصف زرداری نے بینکنگ عدالت سے جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب

عدالت منتقلی چیلنج کرتے ہوئے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جعلی

اکاؤنٹس کا معاملہ بینکنگ کورٹ کے دائرہ کارمیں آتا ہے، لہذا اسے احتساب

عدالت کومنتقل کرنے کا کوئی قانونی جوازنہیں، تفصیلی وجوہات کے ساتھ سندھ

ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنا چاہتے ہیں۔ایڈووکیٹ فاروق ایچ

نائیک نے اپیل دائرکرنے کیلئے سپریم کورٹ سے تحریری مہلت مانگی جس کے

بعد رجسٹرار آفس نے اپیل دائرکرنے کیلئے دوہفتوں کی مہلت دے دی۔

Leave a Reply