سابق انڈین جج مرکنڈے کاٹجو کا جمعة الوداع کا روزہ رکھنے کا انکشاف

سابق انڈین جج مرکنڈے کاٹجو کا جمعة الوداع کا روزہ رکھنے کا انکشاف

Spread the love

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) سابق انڈین جج مرکنڈے

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے انکشاف کیا ہے کہ

وہ گذشتہ پچیس سالوں سے ماہ رمضان میں جمعۃ الوداع کا روزہ رکھتے چکے آ

رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں اور مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو نے مزید کہا میں ہر سال ماہ

رمضان کے آخری جمعے کو روزہ رکھتا ہوں اور میں یہ روزہ مسلمانوں سے

اظہارِ یکجہتی کرنے کے لئے رکھتا ہوں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں مرکنڈے کاٹجو نے

دنیا بھر میں موجود غیر مسلموں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا آپ بھی روزہ

ضرور رکھیں۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سابق چیف جسٹس نے ٹویٹر پیغام میں سحر و افطار کے اوقات کار بھی بتائے اور

یہ بھی بتایا کہ وہ سحر و افطار کے دوران کے اوقات میں کھانے پینے سے گریز

کریں۔ واضح رہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھارت کے کئی

علاقوں میں مذہبی ہم آہنگی دیکھنے کو ملتی ہے، کہیں ہندو مسلمانوں سے اظہار

یکجہتی کے لئے افطار کا اہتمام کرتے ہیں تو کہیں سکھ برادری سے تعلق رکھنے

والے اپنے مسلمان بھائیوں کے لئے افطاریاں بانٹتے ہیں۔

=-= قارئینکاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

حال ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ممبئی پولیس کے ایک اہلکار کی

ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پولیس اہلکار کو مسلم کمیونٹی سے کرونا وائرس سے

نجات کے لئے رمضان المبارک میں خصوصی دعا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے

دیکھا گیا تھا۔ پولیس اہلکار نے مسلم کمیونٹی کے لئے رمضان المبارک کے حوالے

سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا اللہ آپ سب کی مراد پوری کرے۔ ہم اپیل

کرتے ہیں جو لوگ نماز ادا کرتے ہیں، برائے مہربانی اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ

یہ کرونا جو ہمارے لوگوں کو لے کر جا رہا ہے، تکلیفوں میں ڈال رہا، اُس کو ختم

کر دے۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا میں نے سُنا ہے تراویح کی نماز میں مانگی جانے

والی دعا جلدی سنی جاتی ہے، لہٰذا آپ تہہ دل سے نماز میں یہی مانگیں کہ کرونا

ہمارے شہر اور ملک سے چلا جائے۔

سابق انڈین جج مرکنڈے

Leave a Reply