واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)
سابق امریکی صدر اوباما 58 برس کے ہو گئے، 4 اگست کو انہیں نے اپنی 58
ویں سالگرہ منائی، امریکی ٹی وی کے مطابق 4 اگست 1961ء کو امریکی ریاست
ہوائی میں پیدا ہونے والے سیاہ فام بچے کا نام براک اوباما رکھا گیا تو کسے
معلوم تھا کہ یہ نام مستقبل میں عالمی شہرت حاصل کرے گا۔ 2009ء میں امریکہ
کے 44 ویں اور تاریخ کے پہلے سیاہ فام صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے
باراک اوباما نے کولمبیا اور ہارورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔
پڑھیں: بیٹی کی موج مستی پر بارک اوبامہ ہدف تنقید
12 سال کے طویل عرصے تک شکاگو یونیورسٹی میں لاء کے استاد کے طور پر
اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے، پھر 2004ء میں ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف
سے امریکی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ سینیٹ کی رکنیت حاصل کرنے کے
بعد اوباما نے جلد ہی پارٹی اور ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور
2009ء میں امریکہ کے 44 ویں صدر منتخب ہوئے۔ عراق اور افغانستان کی
جنگ کے نتیجے میں اوباما کو عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن
اس کے باوجود 2012ء کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ امریکہ کے صدر
منتخب ہوئے، دور حکومت ختم ہونے کے باوجود بھی سابق امریکی صدر اوباما
کی مقبولیت کا گراف اب بھی اونچا ہے۔